نوازشریف لندن کیوں گئے، زرداری کو پتہ ہے، انتہاپسندی برداشت نہیں کی جائے گی، فوج پرویز خٹک معافی مانگو، لنکن وزیر

نوازشریف لندن کیوں گئے، زرداری کو پتہ ہے، انتہاپسندی برداشت نہیں کی جائے گی، فوج پرویز خٹک معافی مانگو، لنکن وزیر

پیپلز پارٹی جتنی مرضی کوششیں کر لے ان سے پنجاب میں اپنا کھویا ہوا سیاسی مقام دوبارہ حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ یہ جنتی مرضی بھاگ دوڑ کر لیں، قربانیاں دے دیں، اسٹیبلشمنٹ کی باتیں مان لیں، انھیں پنجاب میں شیئر نہیں ملے گا۔ مجھے تو یہ جماعت سندھ میں بھی اکثریت میں آتی نظر نہیں آ رہی، شاہد میتلا



 



این اے 133 میں پیپلز پارٹی نے ملک ریاض کے پیسوں سے 32 ہزار کے لگ بھگ ووٹ لئے۔ ہم سب کے علم ہے کہ اس جماعت نے ایسا کیا کارنامہ سرانجام دیا کہ اس کے اچانک اتنے زیادہ ووٹ ہو گئے، صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو چکا ہے، شاہد میتلا



 



میں سمجھتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن پی ٹی آئی کا ناراض ووٹر ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ عنبر شمسی



 



آپ پیپلز پارٹی سے کیا توقع رکھتے ہیں کہ وہ نواز شریف کیخلاف تنقید نہ کرے۔ گذشتہ دنوں لیگی رہنما طلال چودھری نے بلاول کیخلاف جو زبان استعمال کی اس کو سب نے سنا، انہوں نے ابھی تک اپنے بیان پر معذرت تک نہیں کی ہے۔ مرتضی سولنگی