کوئٹہ: مسجد کے قریب دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 11 افراد شہید

کوئٹہ: مسجد کے قریب دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 11 افراد شہید

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 11 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کی مسجد میں ہوا جس میں ڈی ایس پی امان اللہ اور دیگر10 افراد جاں بحق ہوئے۔

زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 


دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔