کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 17 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے بتایا ہے کہ دھماکے کا نشانہ بننے والے سیکیورٹی اہلکار یونیورسٹی کے سامنے احتجاج پر بیٹھے طلبا کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔
https://twitter.com/NKMalazai/status/1450067794515611648?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450067794515611648%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1170890
ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ حملہ آور طلبہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/i_m_nbc/status/1450062114144538625?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450062114144538625%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1170890
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کورپس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں کم از کم 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1450072449027125252?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450072449027125252%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1170890
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
https://twitter.com/LiaquatShahwani/status/1450068935412527107?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1450068935412527107%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1170890
ادھر صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولیس ٹرک کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت زخمیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔