وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے مین بلیوارڈ گلبرگ کو والٹن سے لنک کرنے کے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

محسن نقوی نے گلبرگ مین بلیوارڈ سے والٹن تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ  نے گلبرگ مین بلیوارڈ سے والٹن تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر سٹرک کو زیادہ سے زیادہ کشادہ رکھا جائے۔ لاہور کے شہریوں کے لئے یہ منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے حوالے سے تمام اہم امور کو جلد طے کیا جائے۔

فلائی اوور پراجیکٹ کی لین بڑھانے کی تجویز  بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔

صوبائی وزیر جمال ناصر ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن/ ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔