وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں اہم اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، گوجرانوالہ کے کمشنر،آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
امن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں گرفتار شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔
اس موقعہ پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہر شرپسند جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا گوجرانوالہ کے شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
موڑ ایمن آباد کے قریب ایک ہزار کنال اراضی پر یونیورسٹی اور نیو ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔ محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بینظیر روڈ کے ذریعے گوجرانوالہ کو سیالکوٹ موٹروے سے لنک کیا جائے گا۔ وزیر آباد بائی پاس کی منظوریدے دی گئی۔ چن دا قلعہ سے عزیز کراس تک جی ٹی روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ سے حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے شیخوپورہ روڈ پر جاری کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ مرید کے سے کرتار پور اور علی پور چٹھہ سے حافظ آباد روڈ کا کام مکمل کیا جائے گا۔
حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔