Get Alerts

" اپوزیشن کی تنقید اسٹیبلشمنٹ سے سکڑ کر عمران حکومت تک محدود ہو گئی ہے"



اِس کھیل کے پاکستان میں موجود سب سے اہم کردار مولانا فضل الرحمٰن سے بھی بات چیت کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ پس پردہ مولانا کو سینیٹ انتخابات کے دوران مناسب شیئر دینا اور ساتھ ہی اُن کے اور انکے بھائی کیخلاف نیب میں کیسز پر تالا لگانے کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

ادھر برطانیہ میں بیٹھے نواز شریف سینیٹ انتخابات سے پہلے اسمبلیوں سے استعفوں کی صورت میں ایسی شدت پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہو جائیں۔