Get Alerts

آئی جی سندھ کے اغوا اور گلگت بلتستان کی منسوخی ہونے والی بریفنگ پر گفتگو۔

آئی جی سندھ کے اغوا اور گلگت بلتستان کی منسوخی ہونے والی بریفنگ پر گفتگو۔

گلگت کو صوبہ بنانے کا ایسا معاملہ ہے اگر ہم اس پر احتیاط سے کام نہیں کرینگے تو ہم ہندوستان کے 5 اگست کے فیصلے کی تائید کردینگے، جیسے اس نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا، تو پھر ہم میں ان اور میں کیا فرق رہے گا، بقول فہمیدہ ریاض " تم بلکل ہم جیسے نکلے"، رضا رومی



جب ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اسد عمر کا جو رویہ تھا اور شیخ رشید نے بھی جو باتیں لیک کیں، اب پی ڈی ایم والوں نے بھی اس پرموقف اپنا لیا ہے کہ گلگت کے حوالے سے جلدی کی کیا ضرورت ہے، ابھی الیکشن سر پر ہے۔ اپوزیشن زرا نخرے دکھارہی ہے، عنبر



اپوزیشن، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دیوار برلن کھڑی ہوگئی ہے اسلئیے حزب اختلاف نے اجلاس میں آنے سے انکار کردیا، وزیراعظم کے پاس آئین میں ترمیم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، مرتضٰی سولنگی