Get Alerts

وزارت مذہبی امور نے پاکستان میں جہیز پر پابندی لگا دی

وزارت مذہبی امور نے پاکستان میں جہیز پر پابندی لگا دی
پاکستان حکومت نے ایک تاریخی قانون پاس کرتے ہوئے جہیز پر پابندی لگا دی ہے اور یوں پاکستان جہیز پر قانون سازی کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے روائتی جہیز کے مطالبے پر پابندی لگاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب دلہے کا خاندان مہنگا فرنیچر ، گاڑیاں ، زمین جائیداد یا ذیورات کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔  تاہم اس فیصلے کے ساتھ جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات جیسے بستر اور دلہن کے کچھ کپڑے شامل ہیں۔ بل کے مطابق دلہن کو دیئے جانے والے جہیز کی رقم یا سامان کی قیمت 4  تولا سونے کی قیمت سے زیادہ نہیں ہونی سکتی۔ علاوہ ازیں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی طرف سے دئیے گئے تحائف کی قیمت زیادہ سے زیادہ 1000 روپے ہوسکتی ہے۔ اس قانون کا اطلاق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت سارے ملک پر ہوگا۔ یہ قانون دلہن کے اہل خانہ کے اس اضافی بوجھ کو کم کرے گا جو روائتی رسم و رواج کی وجہ سے انہیں برداشت کرنا پڑتا تھا۔