پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےتصدیق کی کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی قائد ایوان کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہےکہ اور پی ٹی آئی کے چیف ویپ عامر ڈوگر نے تمام اراکین سے استعفوں پر دستخط کرالیے ہیں۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پرکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہم میدان خالی چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورےپر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔


واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعظمیٰ کے لیے شہباز شریف کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔