Get Alerts

مریم نواز کا شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو رہا کرنے کا مطالبہ

مریم نواز کا شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو رہا کرنے کا مطالبہ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سے بات کی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے۔ بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے۔

دوسرے جانب اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ کو اکیلے جیل بھیجا گیا ہے۔ خاتون کیساتھ اُس کی بچی موجود نہیں ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1557787134005747712?s=20&t=Fk8E8DNe0bDiCH1iy_8S6Q

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے پولیس کی تحویل میں انکشاف کیا کہ ان کا موبائل ان کے ڈرائیور کے پاس ہے اور اس میں مقدمے کے حوالے سے بہت سا مواد موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی، اور جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔