Get Alerts

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: خاتون سمیت چار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: خاتون سمیت چار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک خاتون وکیل سمیت چار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزد چار وکلاء کو انسداد دہشت گردی عدالت کے ایک جج کے روبرو پیش کیا گیا۔
پیر کے روز وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیمبرز مسمار کرنے کے بعد وکیلوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کیا اور عدالت کے اندر توڑ پھوڑ کی اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کو کئی گھنٹے تک محصور کیا جس کے بعد پولیس نے چار وکلاء کو ایف آئی آر میں نامزد کرکے گرفتار کر لیا تھا.

ایف آئی آر میں نامزد وکلاء میں ظفر علی ورائچ، نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی شامل ہیں۔