Get Alerts

آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آصف زرداری کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کادس  روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ گزشتہ روزجعلی اکائونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری کو گرفتار  کیا تھا۔

نیب کی جانب سے سابق صدر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر اور 500 اہلکار احتساب عدالت کے باہر تعینات تھے جب کہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر تھے۔


دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک حکام کی معاونت سے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، ملزم کو گرفتار کیا ہے، تفتیش کے لیے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

جج ارشد ملک نے استفسار کیا آصف زرداری کو کن بنیادوں پر گرفتار کیا پہلے یہ بتائیں جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا میں گرفتاری کی بنیاد پڑھ کر بتا دیتا ہوں۔

نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ احتساب عدالت نے تقریباً ایک گھنٹہ بعد فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔


عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔