آج جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ جہانگیر ترین کو گرفتاری سے قبل پیشگی اطلاع دیں تاکہ وہ اپنی ضمانت کا بند وبست کرسکیں۔ اس پر انسٹیٹیوٹ آف یوتھیالوجی کی ان توپوں میں کیڑے پڑے ہوئے ہیں جو مریم نواز کے وقت عدلیہ کے خلاف تماشے پر تماشہ لگا رہی تھے۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں
شہباز شریف ہی مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں لیڈ کریں گے تو اب مزاحمت کا تو نہیں مفاہمت کا ہی ڈنکا بجے گا۔ رضا رومی خبر سے آگے میں
بجٹ کوئی ریاضی کا حساب نہیں بلکہ سیاست کا ایک معاشی اظہار ہے۔ یہ بجٹ رئیل سٹیٹ انویسٹر اور سٹاک مارکیٹ بروکر کے لیئے بہت اچھا ہے کیوں کہ ان لوگوں کی ایک فون کال پر وزیر اعظم دستیاب ہے۔ غریب طبقہ، غیر رسمی مزدور اور ملازمین کی آواز بننے والی کوئی سیاسی قوت نہیں ہے تو بجٹ انکی ترجیحات سے خالی ہے۔ دانش خان خبر سے آگے میں
اس وقت معیشت کے ساتھ وہی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کو کھپت پر مبنی معاشی بڑھوتی کہتے ہیں جو اسحاق ڈار نے اور شوکت عزیز نے کیا۔ یہ 3 سال بعد بحران پیدا کر دیتی ہے۔ ہماری معیشت ایک نشئی کی طرح چل رہی ہے۔ اسد سعید خبر سے آگے میں
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ملک کی معیشت کووڈ 19 سے متاثر ہے۔ لوگوں کے گھر نہیں چل پا رہے اور حکومت کو فسکل خسارہ ختم کرنے کی پڑی ہے۔ یہ نیو لبرل فلسفہ معیشت کس کے کام آیا؟ ڈاکٹر اقدس افضل خبر سے آگے میں