Get Alerts

نوجوان کرکٹرز کو 30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور تعلیمی سکالرشپ دینے کا فیصلہ

نوجوان کرکٹرز کو 30 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور تعلیمی سکالرشپ دینے کا فیصلہ
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ اور تعلیمی اسکالرشپ دیا جائے گا۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 17سالہ نوجوان سپنر علی اسفند نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام نے میرے والدین کومجھے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر راضی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے ناصرف انہیں اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کا موقع ملے گا بلکہ وہ معیاری تعلیم اور ماہانہ وظیفہ بھی حاصل کرسکیں گے۔

علی اسفند نے گذشتہ ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل پنجاب بلیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ انہوں نے نیشنل انڈر 19کپ میں 10وکٹیں حاصل کرکے بہترین بالر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا اور وہ نیشنل انڈر 19چیمپئن شپ میں بھی 25وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بالر قرار پائے تھے۔


انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام میں بین الاقوامی کوچز کی موجودگی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں جس کی بدولت انہیں پاکستان جونیئر لیگ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بابر ان کے آئیڈیل بالر ہیں اور وہ تینوں طرز کی کرکٹ، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔

علی اسفند نے کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں نام بنانے کو اپنا ہدف بنا یاہے، بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے سپنر کا تعلق بھی ان 107 ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ہے جنہیں پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کے ذریعے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،