پنجاب حکومت کی نئی مشکل

جماعت الدعوہ کے مدارس کا انتظام چلانے کے لیے 82 کروڑ روپے کی ضرورت

محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر میں حکومتی تحویل میں لیے گئے جماعت الدعوہ کے 160 دینی مدارس کا انتظام چلانے کے لیے 82 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں۔

جماعت الدعوہ کے حکومتی تحویل میں لیے گئے مدارس میں سب سے زیادہ اخراجات پانچ اضلاع شیخوپورہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور پاکپتن میں قائم دینی مدارس پر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے جماعت الدعوہ کے مدارس کا انتظام سنبھال لیا ہے لیکن محکمے کے پاس ان مدارس کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے لیے معاشی اور انتظامی وسائل نہیں ہیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مدارس کو چلانے کے لئے  قریباً 82 کروڑ روپے کے فنڈز کی ضرورت ہو گی۔ یہ معاشی بوجھ مستقل بنیادوں پر پنجاب حکومت کو برداشت کرنا پڑے گا جو پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے اور ان اخراجات میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔