Get Alerts

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا
وفاقی وزارت داخلہ کیجانب سے  تمام صوبوں اور دار الحکومت کی انتظامیہ کو انتباہ کی گئی  ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں سیکیورٹی تنصیبات اور عوامی مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

  وزارت داخلہ نے صوبوں کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری کئے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  ملک میں دہشتگرد تنظیموں اور ریاست مخالف عناصر کی جانب سے سیکیورٹی تنصیبات، اہم عمارتوں،عوامی مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے اور ان حملوں میں گاڑیوں میں نصب بم یا پھر خصوصی طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز آلات کے استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔ اور اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔  

اس مراسلے میں وزارت داخلہ نے صوبوں کے پولیس سربراہان اور چیف سیکٹریز کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ وہ ملک میں دہشتگردی کے نئے حملوں کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے جائزہ اجلاس بلائیں اور سیکیورٹی کا جائزہ لیں۔ تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

 

یاد رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔ پاکستان آرمی کی چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کے حملے، قبائلی سیاسی رہنما عارف وزیر اور بلوچستان میں پاک فوج کے میجر کی شہادت ان واقعات میں سے کچھ اہم واقعات ہیں۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔