ارطغرل کی بیوی حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

ارطغرل کی بیوی حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟
پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والا اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کا مشہور ڈرامہ ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے اب پاکستان میں بہت پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ ارطغرل غازی کو یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے۔ دیریلیش ارطغرل کے نشر ہونے سے لے کر اب تک سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈز سے ڈرامے کی مقبولیت کا پتہ لگتا ہے۔

پاکستان میں ڈرامے کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ اس کے کرداروں کو بھی پسند کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی ان کرداروں کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش رکھتا ہے۔ پاکستان میں ڈرامے کے ساتھ مقبول ہونے والے کرداروں میں سے ایک کردار ارطغرل کی بیوی حلیمہ خاتون کا ہے۔ حلیمہ خاتون کا کردار اس ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسے ترک اداکارہ اور ماڈل اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔



 










View this post on Instagram



















 

☀️


A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on






اسرا کی پیدائش 14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں ہوئی اور انہوں نے استنبول کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقومی تعلقات میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے جبکہ ابھی قانون کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔



 










View this post on Instagram



















 

#RAMO , 5. bölümüyle bu akşam 20.00’da @showtv ‘de ❤️


A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on






شوبز کی دنیا میں ان کی آمد 2014 میں ارطغرل سیریز سے ہی ہوئی تھی اور ارطغرل کے علاوہ مزید 2 ڈرامے اور ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔ 2017 میں انہوں نے ایک فٹبالر گوکخان تورے سے شادی کی تھی اور جون 2019 میں طلاق ہوگئی۔



 










View this post on Instagram



















 

Anne: Yaşam kaynağı Doğuran, büyüten, yetiştiren ? Dünyanın en güzel çiçeği olan annelerimize biz de bir çiçekle teşekkür etmek istedik. @objectivehouse ‘un fikriyle yola çıktık ? @birtohumlabaslarhayat ‘ın güzel çiçeklerini yanımıza alarak @turkkanserdernegi aracılığıyla bu çiçekleri açık arttırma usulüyle sizlere ulaştırmaya karar verdik. ? Bu açık arttırmadan elde edilecek gelirle yoksullukla mücadele eden annelerin çocukları için, bir çocuğun ihtiyaçlarını karşılayacağına inandığımız "Sevgi Paketleri" yollayacağız. Siz de aldığınız bir çiçeği annenize hediye ederken başka bir anneyi de mutlu edip, küçük bir çocuğu sevindireceksiniz. ❤️ İletişim : @objectivehouse Link profilimde ?


A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on






خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ ’دیریلیش ارطغرل ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ارطغرل نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔