پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال بھی گریمی ایوارڈ  کے لیے نامزد

گریمی ایوارڈز’ میوزک کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے جس کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے۔ 2024 میں ’گریمی‘ کی 66 ویں سالانہ تقریب ہوگی۔

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال بھی گریمی ایوارڈ  کے لیے نامزد

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں ہیں۔ اس مرتبہ وہ دو کیٹیگریز میں نامزد ہوئی ہیں۔

گریمی ایوارڈز’ میوزک کے لیے سب سے معتبر ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے جس کی تقریب ہر سال کے آغاز میں ہوتی ہے۔  2024 میں ’گریمی‘ کی 66 ویں سالانہ تقریب ہوگی جس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 4 فروری 2024 کو ہوگا۔

اس بار ایوارڈز کے لیے 94 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں سے ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ آلٹرنیٹوو جاز البم‘ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

2021 میں عروج آفتاب کو پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کیلئے بہترین گلوبل پرفارمنس کی کیٹیگریز اور بہترین نیو آرٹسٹ کیلئے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا ۔ دوسری بار انہیں 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ دوسرا ایوارڈ حاصل نہیں کرسکیں۔ عروج آفتاب کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔ وہ ایوارڈ تو نہ جیت سکیں لیکن گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں عروج آفتاب نے اپنی ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ہمراہ پہلی بار اردو گیت ’ادھیڑو نا‘ پیش کرکے سب کے دل جیت لیے۔

اب انہیں مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن اس بار وہ حیران کن طور پر دو کیٹیگریز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔ ان میں بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم اور بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’شیڈو فورسز‘ نامی البم تیار کیا تھا۔اس کے علاوہ بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’لوو ان اگزائل‘ Love in exile نامی البم تیار کیا تھا۔

عروج آفتاب کے علاوہ 66ویں گریمی میں 7 بار نامزد ہونے کے ساتھ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ گریمی ایوارڈ کیلئے سب سے زیادہ نامزد ہونے والی گلوکارہ بن گئی ہیں ۔ 

ٹیلر سوفٹ کو ’گریمی‘ کی تین بڑی کیٹگریز ’ریکارڈ آف دی ایئر، ایلبم آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر‘ میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی گلوکارہ لانا ڈیل ری اور دعا لیپا سال کے بہترین گانے کے لیے نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

امریکی گلوکارہ بلی ایلش، جون بٹسٹ اور ایس زیڈ اے بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

’گریمی ایوارڈز‘جیتنے والوں کو آئندہ برس فروری کے شروع میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔