Get Alerts

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ
گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکی موسیقی کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈ کو جیت کر ایسی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز کر لیا ہے جو اس ''عروج'' پر پہنچیں۔ انہوں نے اپنے گانے 'محبت' کے لئے بہترین گلوبل پرفارمنس کیٹیگری میں انعام حاصل کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ خوشخبری خود عروج آفتاب نے دی۔ انہوں نے تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں عروج آفتاب‘۔

عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈز کیلئے بہترین گلوبل پرفارمنس کی کیٹیگریز اور بہترین نیو آرٹسٹ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔




یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما بھی عروج آفتاب کے بڑے مداح ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے خود بتایا تھا کہ انھیں گلوکارہ کا گایا ہوا گانا 'محبت' بہت پسند ہے۔ خیال رہے کہ 'محبت' برصغیر پاک وہند کے لیجنڈری شاعر حفیظ ہوشیارپوری کی کلاسیکل نظم ہے جسے انہوں نے 1920ء کی دہائی میں لکھا تھا۔

https://twitter.com/BarackObama/status/1413848757083545601?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1413848757083545601%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fentertainment%2F2022%2F04%2F2529270%2F

گریمی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عروج کا کہنا تھا کہ ہر اس چیز جس نے مجھے توڑا اور پھر اکھٹا کیا۔ میں نے یہ گانا ہر اس چیز کے بارے میں بنایا۔ میں اسے سننے اور پسند کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔