اے این پی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بول نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ پاکستان آئیں گے تو انہیں مار دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اینکر نے ان سے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے کیا نواز شریف کو پاکستان آنا چاہیئے۔
اس سوال کے جواب میں اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے جواب دیا کہ نواز شریف باہر سے جو کر رہے ہیں وہ شاید سب سے بہتر ہے اگر وہ پاکستان واپس آگئے تو شاید ان کو جینے بھی نہ دیا جائے اور انہیں مار دیا جائے۔
https://twitter.com/ShamaJunejo/status/1381283729889431555?s=1002
یاد رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی اور آصف علی زراری اصرار کرتے رہے کہ وہ نواز شریف وطن واپس آئیں اور مل کر جمہوریت کی اس لڑائی کو لڑیں۔ تاہم مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی قیادت اس بات پر رضا مند نہیں ہوئے۔