تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے چورنگی سائٹ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سید کامران حیدر زیدی عرف کامی ولد سید اقبال حیدر زیدی اور سید علی رضا عرف بوبی ولد سید علی نجف کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ 10 گولیاں، ایک ٹی ٹی پستول اور 4 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قبائلی علاقے پارہ چنار میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ہے۔ ملزمان نے کراچی میں فرقہ وارانہ کلنگ کے بڑے مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کا تعلق کالعدم شیعہ تنظیم زینبیون سے ہے، ملزم کامران حیدر زیدی داعش کے خلاف لڑائی کے لیے شام بھی جا چکا ہے۔ حساس اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان اب کسی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں بروقت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان جولائی 2007 میں قتل ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ممبر ایگزیکٹو کونسل واصف عزیز کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
Finally, the killers of Br Waisf Aziz (Member of executive Council Islami Jamiat E Talaba Karachi) who was martyred in July 2007 have been arrested.
Both belong to a banned Shia banned terrorist outfit and have been to Syria to fight IS.https://t.co/4Mnl7VcVN7 pic.twitter.com/aLcrSx1rxS
— Mohammad Saad (@hafizsaadriaz) February 12, 2020