Get Alerts

'چیف جسٹس ٹرولنگ سے خوفزدہ ہوئے بغیر فیصلہ سنائیں گے'

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج مائیکرو لیول پر جا کر بہت تکنیکی سوالات پوچھے۔ گذشتہ دور میں بنچ کی تشکیل دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا تھا کہ کس طرح کا فیصلہ آئے گا مگر موجودہ چیف جسٹس کے تکنیکی سوال اور متوازن ریمارکس دیکھ کر فیصلے سے متعلق کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

'چیف جسٹس ٹرولنگ سے خوفزدہ ہوئے بغیر فیصلہ سنائیں گے'

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا اور عمران خان دونوں مشکل میں ہیں اور مشکل میں ہی رہیں گے۔ انہی متوقع مشکلات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کیا تھا اور ہم خیال ججز نے ان کا ٹرائل کرنے سے متعلق پوری منصوبہ بندی کی تھی۔ چیف جسٹس کسی سیاسی لیڈر کی مقبولیت دیکھ کر یا سوشل میڈیا پر ججز کی ٹرولنگ کے خوف سے کوئی فیصلہ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے وکلا اچھی تیاری کے ساتھ معیاری دلائل دیں کر اپنے حق میں بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ یہ کہنا ہے عامر الیاس رانا کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں ماجد نظامی نے کہا ن لیگ کو اس مرتبہ استحکام پاکستان پارٹی کو ایڈجسٹ کرنے کا چیلنج تھا جس کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی سفارش بھی موجود تھی۔ دوسرا چیلنج ان لوگوں کو ایڈجسٹ کرنا تھا جنہوں نے تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ تیسرا مسئلہ پارٹی کے اندر گروہ بندیوں کا تھا۔ ان مسائل کے باعث ن لیگ کو ٹکٹوں کی تقسیم میں کافی وقت لگ گیا۔

سید صبیح الحسنین کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج مائیکرو لیول پر جا کر بہت تکنیکی سوالات پوچھے۔ گذشتہ دور میں بنچ کی تشکیل دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا تھا کہ کس طرح کا فیصلہ آئے گا مگر موجودہ چیف جسٹس کے تکنیکی سوال اور متوازن ریمارکس دیکھ کر کچھ بھی کہنا مشکل ہے کہ فیصلہ کیسا آئے گا۔

میزبان مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔