بھارت میں ایک شخص کی گائے کے ساتھ جنسی زیادتی، گائے ہلاک

بھارت میں ایک شخص کی گائے کے ساتھ جنسی زیادتی، گائے ہلاک
بھارت ایسا ملک ہے جس نے گزشتہ چند سالوں میں خواتین کی عصمت دری کے حوالے سے دنیا بھر میں بدنامی کمائی ہے۔  لیکن اب  بھارت میں جنسی ہوس کو پورا کرنے کے لئے گھٹیا ترین کمینگی پر اتر آنے کا کراہت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص نے  ایک گائے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں سومیش نامی 33 سالہ بھارتی شخص نے درخت سے باندھ کر گائے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس  درندگی کی واردات کے دوران  گائے اپنی جان سے بھی گئی۔۔

جس طبیلے سے یہ گائے چوری کی گئی تھی اس طبیلے کے مالک کی مدعیت میں مقدمی درج کر لیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزم کے کپڑے بھی برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔  یاد رہے کہ بھارت میں گائے مذہبی طور پر مقدس جانور ہے۔