’قانونی طور پر نام کے اوپر لگائی گئی ،مہرٹھیک ہے‘ پی ڈی ایم کا چئیرمین سینٹ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ

’قانونی طور پر نام کے اوپر لگائی گئی ،مہرٹھیک ہے‘ پی ڈی ایم کا چئیرمین سینٹ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ
پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کی شکست کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےعدالتی فیصلے نکال لیے ہیں، ہم سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جائیں گے۔





مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ قانون کہتا ہے نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے، ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں، ہمیں یقین ہے کسی نے دھوکا نہیں دیا، ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں۔

https://twitter.com/Mustafa_PPP/status/1370360352068751365

انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر پرصرف دوخانے تھے جن میں دونوں امیدواروں کے نام  لکھے تھے، مسترد7ووٹوں میں یوسف رضاگیلانی کےنام کےخانے میں ہی مہر لگائی گئی،  خانے کے اندر لگائی گئی واضح  مہر کے نشان کو پریزائیڈنگ افسر نے مسترد کیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ گیلانی کےخانےمیں نام پر مہرلگانےکی وجہ سے ووٹ مستردکیا گیا،  سات ووٹ شامل کیےجاتےتو یوسف رضاگیلانی 49 ووٹ  لے کر کامیاب قرار پاتے۔