تفصیلات کے مطابق سندھ کی بیٹی ام رباب نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2018 میں میرے والد، دادا، اور چچا کا قتل ہوا تھا، میرا گھر تباہ ہوا ہے، نہیں چاہتی کسی اور کا گھر تباہ ہو، پیپلزپارٹی کی قیادت ان قاتلوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور سندھ کی بیٹی انصاف کے لئے دہائیاں دے رہی ہے۔
چراغ لیکر آئی ہوں ،
امید کا چراغ
CM Sindh قاتلون کی سر پرستی کر رہے ہیں
میرا مقصد انصاف لینا اور سرداری نظام کا خاتمہ ہے ۔ ام رباب #JusticeForUmeRubab pic.twitter.com/u41O1eTyLW
— Ume Rubab (@UmeRubabchandio) May 11, 2020
انھوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے 2 ایم پی ایز نے والد، دادا اور چچا کا قتل کیا تھا، اے ٹی سی میں قانون کی پاسداری کر رہی ہوں، سردار خان اور برہان خان نے الگ الگ وکیل کیے ہیں، کسی ایک بھائی کا وکیل آتا ہے تو کبھی دوسرے کا، اداروں سے کہتی ہوں کہ دیکھیں قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
ام رباب نے مزید کہا کہ جاگیرداروں، وڈیروں سے صرف عدالتیں ہی پوچھ سکتی ہیں، پولیس چھاپہ مارنے سے پہلے ہی ان کو آگاہ کردیتی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے آر پی او سکھر اور حیدرآباد کو تعاون نہ کرنے کا کہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ بھی ایک سندھی ہیں دیکھیں سندھ کی بیٹی کیساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے، انصاف دینے میں مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ بھی نہ بنیں، آپ ایسے قاتلوں کو حفاظت دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں اور سوال کیا کہ کیا آپ سندھ میں مزید قتل کروانا چاہتے ہیں۔
Meet Two Sitting MPA's of PPP Nawab Sardar khan and MPA Burhan khan killers of my father,Grandfather and Uncle. I don't support any Political party Nor i want to target any party but PPP is Protecting them?
I Only Want Justice For my Family! #JusticeForUmeRubab pic.twitter.com/pqTFgiam2C
— Ume Rubab (@UmeRubabchandio) May 12, 2020
ام رباب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ان قاتلوں کو پناہ دی ہوئی ہے، اگرعدالتوں میں ان کے خلاف کیس چلے تو میں ثبوت دوں گی، میں انصاف کیلئے دربدر ہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پارٹی میں قاتل بٹھا کر رکھے ہیں، آپ اپنوں کے ہی قاتل ہیں، کسی اور میں جرات نہیں، گواہ اور ثبوت موجود ہیں، تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، میں تمام ثبوت عدالتوں کو دینے کو تیار ہوں۔
ام رباب نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے اگلا ہدف میں ہوں، ان کیلئے کسی کو قتل کرانا مشکل نہیں۔
PPP leadership sheltering my Dada, Chacha n father’s killers-
Umm e Rubab @UmeRubabchandio #JusticeForUmeRubab pic.twitter.com/cF7ACLeO6T
— Dr. Nausheen (@DrNaosheenPTI) May 12, 2020