Get Alerts

عوامی خدمت سے عملی ترقی تک: بلوچستان حکومت کے اصلاحاتی اقدامات

بلوچستان آج محض وعدوں اور اعلانات کا نہیں بلکہ عملی ترقی، شفاف حکمرانی اور عوامی فلاح کے ایک نئے دور کا آغاز دیکھ رہا ہے، جہاں صحت، تعلیم، روزگار، ٹرانسپورٹ اور بنیادی سہولیات کے منصوبے عوام کی زندگی میں حقیقی اور دیرپا تبدیلی لا رہے ہیں۔

عوامی خدمت سے عملی ترقی تک: بلوچستان حکومت کے اصلاحاتی اقدامات

بلوچستان آج ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں ترقی محض دعووں تک محدود نہیں رہی بلکہ عملی، واضح اور زمینی حقائق پر مبنی شکل اختیار کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صحت، تعلیم، زراعت، ٹرانسپورٹ، توانائی، شہری سہولیات اور ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبوں میں جامع اور مربوط اصلاحاتی عمل جاری ہے، جس کے اثرات براہِ راست عوام کی روزمرہ زندگی پر نظر آ رہے ہیں۔

اس پورے ترقیاتی وژن کے پسِ منظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا وژن بھی نمایاں ہے، خصوصاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ترقیاتی ایجنڈا، جس میں صوبائی خودمختاری، عوامی سہولیات کی فراہمی، معیاری صحت و تعلیم، روزگار کے شفاف مواقع، اور پسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانا شامل ہے۔

اسی وژن کے تحت سرکاری نظام میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور میرٹ پر مبنی پالیسیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

صحت کے شعبے میں پیپلز ایئر ایمبولینس کا آغاز ایک تاریخی قدم ہے، جس نے دور دراز علاقوں میں فوری طبی امداد کو ممکن بنایا ہے۔ کوئٹہ میں 150 بستروں پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر، کارڈیک اسپتال اور ایمرجنسی یونٹس کے ساتھ ساتھ ریفرل سسٹم کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج مل سکے۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اور موبائل ہیلتھ یونٹس بھی فعال کیے جا رہے ہیں۔

بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3.45 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت اور معیاری علاج، ڈائیلاسز، کیموتھراپی اور بڑے آپریشنز بلا معاوضہ فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو علاج کے اخراجات میں بڑی سہولت میسر آ رہی ہے۔

مزدوروں اور شہداء کے بچوں کے لیے ملک کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں مفت تعلیم اور داخلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسکولوں کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹل کلاس رومز، آئی ٹی لیبز، اور جدید نصاب کی تیاری پر کام جاری ہے۔ اساتذہ کی تربیت کے خصوصی پروگرام اور میرٹ پر بھرتیوں کا نظام تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

2100 نئے کمیونٹی اسکولز کے ذریعے 1 لاکھ 36 ہزار بچے تعلیم سے منسلک ہو چکے ہیں۔

چیف منسٹر یوتھ اسکلز پروگرام کے تحت 620 نوجوانوں کو ورک ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت طالبات اور خواتین کو سفری سہولت فراہم کر کے خودمختار بنایا جا رہا ہے۔

چیف منسٹر بلوچستان الیکٹرک بائیک اسکیم کے ذریعے اب تعلیم اور روزگار کا سفر آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر بیٹی بااعتماد انداز میں آگے بڑھ سکے۔

زراعت کے شعبے میں سولرائزیشن منصوبہ کسانوں کے لیے ایک بڑی سہولت بن کر سامنے آیا ہے، جس سے بجلی کے اخراجات کم اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے آسان قرضوں، جدید زرعی آلات اور پانی کے بہتر استعمال کے منصوبے بھی جاری ہیں، جس سے دیہی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ سولرائزیشن سے کسانوں کو سہولتیں مل رہی ہیں اور زراعت میں نئی امیدیں جنم لے رہی ہیں۔ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

توانائی کے منصوبے دور دراز علاقوں کو بجلی فراہم کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر، رابطہ سڑکوں کی بہتری، پلوں اور شہری انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی تیزی سے جاری ہیں، جو علاقائی رابطوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

روزگار کے حوالے سے شفافیت کو بنیادی اصول بنایا گیا ہے۔ بھرتیوں میں میرٹ، ڈیجیٹل سسٹم اور خودکار نگرانی کے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ سفارش اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو مساوی مواقع مل سکیں۔

ٹرانسپورٹ میں جدید اصلاحات کے تحت کوئٹہ اور تربت میں گرین اور پنک بس سروس کے منصوبے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ سروسز محفوظ، آرام دہ اور سستی سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ خاص طور پر پنک بس سروس خواتین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے، جبکہ گرین بس سروس شہری ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ مستقبل میں ان سروسز کو الیکٹرک اور ماحول دوست نظام میں تبدیل کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

حکومتِ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے لوگوں کے لیے ایک اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کوئٹہ سے پیپلز ٹرین سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ٹرین کی بوگیاں مکمل طور پر تیار کر لی گئی ہیں اور توقع ہے کہ اس سروس کا باقاعدہ افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا۔

حکومتی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کے فروغ سے سرکاری خدمات کو آن لائن کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو دفاتر کے چکر کم لگانے پڑ رہے ہیں اور شفافیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شکایات کے فوری ازالے کے نظام کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

یہ تمام اقدامات اس بات کی واضح علامت ہیں کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن کے تحت بلوچستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جہاں صحت، تعلیم، زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، روزگار کی شفاف فراہمی اور جدید حکمرانی کا ایک مربوط اور پائیدار نظام عوامی زندگی میں حقیقی اور دیرپا بہتری لا رہا ہے۔

بشیر نیچاری کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ وہ سماجی اور سیاسی کارکن ہیں۔