کراچی میں ٹڈی دل کے حملے پر سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کر کے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیموں نے صبح ملیر کے زرعی علاقوں کا دورہ کیا تھا تاہم ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، لہذا کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں، کراچی کے شہری ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں۔ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے لہذا فائدہ اٹھائیں۔
Tiddi biryani anyone?
As swarms of locusts descend upon #Karachi, panicking the #Karachiites, #Sindh's Agriculture Minister #IsmailRahu took a jibe over the situation & suggested Karachiites to make biryani of insects. @husainhaqqani @AWGoraya pic.twitter.com/ithHwlKy4a
— Vishal Sehgal (@VishalSehgal4U) November 12, 2019
وزیر زراعت سندھ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
EXCLUSIVE: Interesting comments by Agriculture Minister Sindh about grasshoppers - "Karachiites should not be scared of grasshoppers. One can cook Biryani and Karahai of it. Enjoy grasshoppers dishes and benefit oneself", says Minister!#Karachi #TimesOfKarachi pic.twitter.com/sI4BQwNC8g
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) November 11, 2019
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں اندرون سندھ کے معصوم شہری تو پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پر مجبور ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلے ہی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کیا کم ظلم کیا ہے جو اب ٹڈی دل کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں۔