Get Alerts

آئی ایم ایف پروگرام: پاکستان کو دوسری قسط کی مد میں 6 بلین ڈالر فراہم کیے جائیں گے

آئی ایم ایف پروگرام: پاکستان کو دوسری قسط کی مد میں 6 بلین ڈالر فراہم کیے جائیں گے
عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان پہلے جائزے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، آئی ایم ایف کی جانب سے جلد پاکستان کو دوسری قسط کی مد میں 6 بلین ڈالر ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا، پاکستان میں پہلے جائزے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو دوسری قسط کی مد میں 6 بلین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے اپریل 2019 میں پاکستان کے لئے تین سالہ بیل آؤٹ پیکیج پر اتفاق کیا تھا۔