ڈرامہ سیریل عہد وفا جب سے نشر ہو رہا ہے اس ڈرامے کے مختلف سین بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ عہد وفا کی حال ہی میں نشر ہونے والی آٹھویں قسط میں بھی ایک ایسا ہی سین آیا، جو ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا۔
عہد وفا کے اس سین میں ایک کیڈٹ اور انسٹرکٹر کے مابین مکالمہ ہوا، جس نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔
Best scene of the today
Story was Heart Wrenching #Ehd_e_wafa pic.twitter.com/xOLyrYM5lo
— Asif Ghafoor Fan_?? (@Shabila_69) November 10, 2019
سین کے پس منظر کچھ یوں ہے کہ ایک پسماندہ علاقے اور غریب خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک کیڈٹ سلیوٹ ٹیسٹ میں دوسری مرتبہ فیل ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے اس کی چھٹی بھی منسوخ ہو جاتی ہے۔ کیڈٹ یہ سوچتا ہے کہ شاید وہ غریب ہے اس لیے فوج میں اس کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔ اگر وہ کسی فوجی افسر کا بیٹا ہوتا تو اس کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہوتا۔
ڈرامہ کا وائرل ہونے والا سین کچھ یوں ہے کہ انسٹرکٹر اس کیڈٹ کو اپنے دفتر میں بلا کر اسے بتاتا ہے کہ وہ بھی ایک غریب خاندان کا بیٹا ہے اور میرٹ کی بنیاد پر اس مقام تک پہنچا ہے۔
اس تمام سین کا خلاصہ یہ ہے کہ فوج میں کسی بھی طبقاتی تقسیم کے بغیر سب کے ساتھ برابری کی سطح پر سلوک کیا جاتا ہے اور کوئی بھی میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتا ہے، فوج میں کسی کی بھی سفارش نہیں چلتی۔
یہی وجہ ہے کہ عہد وفا کا یہ سین تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین پاک فوج کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ڈارمے کے ہدایت کار سیفی حسن ہیں جبکہ مصطفیٰ آفریدی نے اسے تحریر کیا ہے۔