ورسٹائل بالی ووڈ اداکار آصف بسرا مشکوک حالات میں گھر میں مردہ پائے گئے

ورسٹائل بالی ووڈ اداکار آصف بسرا مشکوک حالات میں گھر میں مردہ پائے گئے

بھارتی اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار نے ویب سیریز ’پاتال لوک‘ ، ’رنگ باز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ’کائی پو چی‘ اور ’فریکی علی‘ میں بھی کردار نبھائے. ان کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


نگرا کے ایس ایس پی  کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے۔  یاد رہےکہ ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش 3، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔