Get Alerts

بالی ووڈ فلم ساز نے قندیل بلوچ پر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

بالی ووڈ فلم ساز نے قندیل بلوچ پر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں
قندیل بلوچ پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی زندگی پر لکھی گئی انگریزی کی کتاب ’سنسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ نامی کتاب سے ماخوذ ہوگی۔

خیال رہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا، ان کی پر پاکستان میں ڈرامے سمیت دستاویزی فلم بھی بنائی جا چکی ہیں۔

قندیل بلوچ کو پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا سٹار بھی کہا جاتا تھا، جنہیں ان کے بولڈ لباس اور زندگی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل تھی۔ قندیل بلوچ کے قتل میں ان کے بھائی کو سزائے موت بھی ہوئی تھی، تاہم رواں برس فروری میں والد کی جانب سے بیٹے کو معاف کئے جانے پر عدالت نے انہیں بری کردیا تھا۔ قندیل بلوچ کے قاتل بھائی کو بری کرنے کے فیصلے پر حکومت پاکستان نے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا جب کہ عوام نے بھی ان کی بریت پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

https://twitter.com/Binged_/status/1526594974724157442?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526594974724157442%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F417644-indian- filmmaker-to-direct- film-on-life-of-social-media-sensation-qandeel-baloch

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں کس اداکارہ کو پاکستانی سوشل میڈٰیا سٹار کے کردار کے لئے کاسٹ کیا جائے گا۔

قندیل بلوچ کی زندگی پر بالی ووڈ کی ایوارڈ یافتہ فلم ساز النکریتا شریوستاوا فلم بنائیں گی۔ فلم کو سنی کھنا پروڈیوس کریں گے اور ممکنہ طور پر فلم کی کہانی بھی النکریتا شریوستاوا ہی لکھیں گی۔

بالی ووڈ فلم ساز النکریتا شریوستاوا نے پہلے ’لپ اسٹک انڈر مائی برقع، بامبے بیگمز، ڈولی، کٹی اور وہ چکمتے ستارے اور کھویا کھویا چاند‘ جیسی فلمیں بنا رکھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق النکریتا شریوستاوا اور پروڈیوسر سنی کھنا نے قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کے مالکانہ حقوق خرید لئے ہیں، جس پر وہ فلم بنائیں گے۔