جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے دھرنے میں نہ آنے سے شہباز شریف کا بیٹا رہا ہوتا ہے تو شوق سے کروائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچرا صاف کرنے کا جو تجربہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو ہے وہ کسے کے پاس نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کا کچرا پی ٹی آئی کی کابینہ میں ہے۔
جاوید چوہدری نے سوال کیا کہ حکومت کے خلاف جنگ آپ کو اکیلے لڑنی پڑے گی مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی آپ کا ساتھ دیں گی تو کیا آپ اکیلے لڑ لیں گے؟
جاوید چوہدری کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا اگر پیپلزپارٹی کو ہمارے دھرنے کے اعلان سے فائدہ ہے تو اللہ انہیں فائدہ پہنچائے، اگر شہباز شریف اپنے بیٹے کو رہا کروانا چاہتے ہیں تو بڑے شوق سے کروائیں۔ اگر گورنر راج لگتا ہے یا کوئی ریلیف نہیں ملتا ہے تو اُن کو بھی اِسی طرف آنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک گرفتاری سے ڈرانے کی بات ہے تو ہم نے اپنا بندوبست کر لیا ہے اور مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔
اگر شہباز شریف اپنے بیٹے کو رہا کروانا چاہتے ہیں تو کروائیں، اگر انکو ریلف نہیں ملا تو ہماری طرف آنا پڑے گا۔۔۔ جانیئے حافظ حسین احمد نے مزید کیا کہا
ویڈٰیو: ایکسپریس نیوز pic.twitter.com/LR56wdReiL
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) September 12, 2019
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اکتوبر میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔