رنویر سنگھ اور دیپیکا کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے بی جے پی کا دوپٹہ پہن رکھا ہے جس پر درج ہے ’’ووٹ فار بی جے پی‘‘ تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ بعدازاں معلوم ہوا ہے کہ تصویر فیک اور ہے اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
دراصل یہ تصویر اس وقت کی ہے جب رنویر اور دپیکا شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے تھے۔