متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جلسے اور جلسوں سے گریز کریں۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں۔ قوانین کا احترام کریں۔ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ پاکستانی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قانون کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔
https://twitter.com/PakinUAE_/status/1514221093569060866?s=20&t=rpSTb3AoJgOF8pUweN0b4A
پاکستانیوں کیلئے جاری انتباہی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ملک میں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں۔ مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لئے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے التماس ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمیوں کو حصہ نہ بنیں۔