پرویز الہٰی کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

پرویز الہٰی کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کے صدر چودھری پرویز الہی کے وکلاء نے ڈپٹی سپیکر کو اختیارات دینے کے اقدام کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے کیخلاف پرویزالہٰی کے وکلا انٹرا کورٹ میں اپیل صبح دائر کریں گے۔ پرویزالہٰی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہوچکےہیں،تو وہ کیسےالیکشن کروا سکتے ہیں، عدالت پارلیمنٹ کےمعاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔


واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب جلد کرانے کے حوالے سے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16 اپریل کو ہی ہوگا۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل 15 اپریل تک پنجاب اسمبلی میں تمام انتظامات مکمل کریں گے۔ سپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا قدام کالعدم قرار دیدیا۔


فیصلے میں کہا گیا کہ وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی، درخواستوں کو نمٹا دیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں۔ تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں گے ،صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کرانے میں مکمل تعاون کرے گا۔