فیس بک میسنجر میں 4 دلچسپ فیچرز متعارف

اگر آپ دوستوں سے بات چیت کے لیے فیس بک میسنجر استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

فیس بک میسنجر میں 4 دلچسپ فیچرز متعارف

میٹا کی زیر ملکیت مقبول فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن اور دنیا کا دوسرا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے میسنجر میں متعدد نئے   فیچرز متعارف کروا دیے۔

میٹا کی جانب سے ان نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا۔

پہلا فیچر فوٹوز کے حوالے سے ہے اور یہ کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے ایچ ڈی فوٹوز فیچر سے متاثر ہے۔ یعنی اب آپ میسنجر میں بھی ایچ ڈی فوٹوز بھیج سکتے ہیں۔

اس کے لیے کسی تصویر کا انتخاب کریں اور پھر اسے بھیجنے سے قبل ایچ ڈی آپشن کو ان ایبل کر دیں۔اس تصویر کے اوپری دائیں کونے پر ایچ ڈی کا ٹیگ بھی نظر آئے گا۔

دوسرا فیچر شیئرڈ البمز کا ہے جس میں آپ تصاویر اور ویڈیوز اپنے دوستوں اور گھر والوں سے شیئر کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس مقصد کے لیے کسی گروپ چیٹ میں متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرکے Create البم کے آپشن پر کلک کریں۔

پہلے سے بنے البم میں تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈ کرنے کے لیے انہیں سلیکٹ کرکے ایڈ ٹو البم کے آپشن پر کلک کریں۔

گروپ چیٹ میں شامل ہر فرد ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکے گا جبکہ مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی ایڈ کر سکے گا۔اسی طرح ہر فرد ان شیئرڈ البمز میں موجود تصاویر یا ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر سکے گا۔

تیسرا فیچر کیو آر کوڈ کے ذریعے میسنجر میں لوگوں کو ایڈ کرنے کا ہے۔کمپنی کے مطابق تمام میسنجر صارفین کا ایک منفرد کیو آر کوڈ ہوگا جسے سکین کرکے لوگوں کو ایڈ کرنا ممکن ہوگا۔

چوتھا فیچر بھی صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔اب میسنجر میں صارفین 100 ایم بی تک کی فائلز سینڈ کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق تمام فارمیٹس بشمول ورڈ، پی ڈی ایف اور ایکسل فائلز کو بھیجنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔