Get Alerts

'حمام میں سب ننگے، خط لکھ کر دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں بدلے گا'

ایران سے آنے والی گیس کی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ضرورت ہے۔ اگر یہ منصوبہ ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ بن جائے تو پھر امریکہ کو بھی زیادہ اعتراض نہیں ہوگا اور یہ منصوبہ کامیاب ہو جائے گا۔

'حمام میں سب ننگے، خط لکھ کر دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں بدلے گا'

پاکستان میں اس طرح کی فضا بنی ہوئی ہے کہ ہر کوئی ہیرو بننا چاہتا ہے۔ وہ لوگ جو ماضی میں کبھی ہیرو نہیں رہے، وہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنا کر مقبول ہونا چاہتے ہیں۔ جج صاحبان نے خط لکھ کر اپنے لیے مقبولیت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کبھی کبھی لگتا ہے پاکستان میں ہر آدمی ایک ٹکر اور ایک ٹویٹ جنریٹ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ان خطوط سے کوئی بہت بڑا انقلاب نہیں برپا ہونے والا جس کی بعض یوٹیوبرز ہر روز پیش گوئیاں کر رہے ہوتے ہیں۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں، یہاں ایک دوسرے کو خط لکھنے اور دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں بدلے گا۔ یہ کہنا ہے سینئر سفارت کار حسین حقانی کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں حسین حقانی نے کہا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مختلف طریقوں سے مدد کی ہے مگر انہیں ایک شکایت بھی تھی کہ آپ قرض لے لیتے ہیں مگر وعدے پورے نہیں کرتے اسی لیے اس مرتبہ انہوں نے قرض کے بجائے سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے پروگرام کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری ہو رہی ہے۔ اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے بہتر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی والے اس وقت بہت احتیاط کے ساتھ تنقید کر رہے ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لے رہے بلکہ صرف آرمی چیف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کو ابھی بھی امید ہے کہ وہ فوج میں دراڑ ڈال سکیں گے اور نتیجے کے طور پر بینیفشری بن جائیں گے۔ ایران سے آنے والی گیس کی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ضرورت ہے۔ اگر یہ منصوبہ ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ بن جائے تو پھر امریکہ کو بھی زیادہ اعتراض نہیں ہوگا اور یہ منصوبہ کامیاب ہو جائے گا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔