پی سی بی کی پالیسی: برطانوی اور افریقی کھلاڑی پاکستان دورے کے لیئے کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

پی سی بی کی پالیسی: برطانوی اور افریقی کھلاڑی پاکستان دورے کے لیئے کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کے سفر سے قبل 29 برطانوی اور جنوبی افریقی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں اور معاون عملے کو کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت سے استثنیٰ دے دیا جبکہ دیگر شرائط ان کی آمد کے بعد یہاں پوری ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سی اے اے نے 15 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی 20 کرکٹ لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت میں آسانی پیدا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست کی منظوری دے دی۔

پاکستن سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ برطانیہ اس وقت کرونا وائرس کی نئی قسم سے نمٹنے کی جد وجہد کر رہا ہے اور ملک اس وقت وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن کرچکا ہے۔ ایسے میں برطانوی ٹیم کو کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔