لاہور راوی کا دل تھا،سندھ طاس معاہدے میں جب راوی کا پانی بھارت کو دے دیا گیا اسکے بعد کافی تبدیلی آئی، اب روای سے ریت نکالی جارہی ہے پانی گندا ہے لوگ اس میں کوڑا کرکٹ پھینک رہےہیں، ہما چاہتے ہیں کہ روای مردہ نہ ہو اس میں پانی اورآبی حیات ہوں، وقار زکریا
پاکستان میں اور دیگر ممالک میں قبضہ مافیا کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ زمین حاصل کریں، اسی پوری کوشش میں پورے دریا اور انسان کو ماحول سے جو رشتہ ہے اسے بھی برباد کرنے کے در پہ ہیں، رضا رومی
اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار ایکٹر زمین میں تقریبا ایک لاکھ لوگ آباد ہیں اور وہ زراعت سے وابسطہ ہیں، بیس ہزار ایکٹر میں سیلاب آتا ہے، سب سے پہلا حق ان کی ماحولیات ان کے زمینوں کو ڈویلپ کرنا ضروری ہے بجائے آپ انکی زمینیں ڈویلپر کو دے دیں، فوزیہ قریشی
ایک صاف ستھرا ماحول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو پچانے کیلئے 18 ویں ترمیم کے بعد چاروں صوبوں نے اپنے ماحولیاتی قانون بنائے ہیں ان قانون کے تحت جو بھی پراجیکٹ بنایا جائے گا اس کی ماحولیاتی ادارے سے منظوری لی جائے گی، رافع عالم
مجھے تو اس پراجیکٹ کو سمجھنے میں دشوای ہورہی ہے کہ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے، انکا مقصد کیا ہے کہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ ملے، اچھی سہولیات، تحفظ دیا جائے اگر یہ مقصد ہے تو پہلے سے موجود جگہوں پر یہ چیزیں پوری کردیں، رضا علی دادا