عتیقہ اوڈھو کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی وردی میں تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

عتیقہ اوڈھو کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی وردی میں تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس میں پھنسی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے لباس میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔




عتیقہ اوڈھو کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی یہ تصویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے وردی زیب تن کرنے کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ "کہے دل جدھر” میری نئی آنے والی فلم ہے، اُمید ہے مداحوں کو میرا یہ کردار ضرور پسند آئے گا۔




ان کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صآرفین نے خاصی تنقید کی ہے۔

صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے لکھا کہ لو جی عتیقہ اوڈھو نے اے این ایف جوائن کر لی، پچھلے آٹھ سال سے موصوفہ پر شراب کا مقدمہ چل رہا تھا، یہ تو وہی بات ہو گئی کہ بہت پہلے ایک اشتہار میں دوڑتے، بھاگتے اپنے ہیرو سے پوچھا جاتا آپ تھکتے نہیں، جواب ملتا ہے میں سگریٹ نہیں پیتا، بعد میں پتا چلا ہیرو صاحب چرس پیتے ہیں۔


https://twitter.com/IrshadBhatti336/status/1216104231574364160?s=20

احتشام الحق شامی  نے لکھا 'اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے کچھ عرصہ قبل شراب برآمد ہوئی تھی جس پر ان پر مقدمہ درج ہوا تھا۔مقدمہ کا انجام پتہ نہیں کیا ہوا لیکن محترمہ کی اینٹی نارکوٹکس فورس کے جوانوں کے ساتھ تصویر سمجھ رکھنے والوں کو بہت کچھ سمجھا رہی ہے۔'

https://twitter.com/ahtesham9999/status/1216268358653480960?s=20

https://twitter.com/RazaMarri5/status/1216227063264313344?s=20

https://twitter.com/shahzadfaisalj1/status/1216340291508195328?s=20

خیال رہے کہ 2011ء میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو کے سامان سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، جس پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا، عدالت عظمٰی ہی کے حکم پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جون 2011ءمیں مقدمہ درج کیا تھا تاہم تب سے آج تک یہ کیس زیر التواءہے۔