نیا دور نیوز ڈیسک:۔
جنوبی وزیرستان (اپر) میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین نے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا۔مقامی قبائلی عمائدین نے مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کیلئےبلڈنگ فراہم کرنے پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا،قبائلی عمائدین نے پاک فوج اورفرنٹیئر کورخیبر پختونخوا(ساؤتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا،انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔۔
آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا(ساؤتھ) نےنوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔
مکین متاثرین کی واپسی اورضلعی انتظامیہ و پولیس کیلئےبلڈنگ فراہم کرنے پر قبائلی عوام پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کےمشکور ہیں،جرگے کے انعقاد سے واضح پیغام گیا کہ موجودہ اور آنے والے مسائل کا ملکی مفاد میں حل نکالا جائے گا۔جرگےکا انعقاد خوش آئند اوروقت کی ضرورت ہے،آج ہونے والے جرگے میں امن سمیت تمام مسائل پر بات چیت ہوئی۔
قبائلی عمائدین کی امن و امان کیلئے تعاون کی یقین دہانی پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔اس سے فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں بارے اطلاعات ملنا آسان ہو گا اور مقامی عمائدین اور لوگ دہشتگردی میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس علاقے سے دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔