مظفر گڑھ، پیر نے جنات نکالنے کے لئے 14 سالہ بچے کو دہکتے کوئلوں پر لیٹا دیا، بچہ جاں بحق

مظفر گڑھ، پیر نے جنات نکالنے کے لئے 14 سالہ بچے کو دہکتے کوئلوں پر لیٹا دیا، بچہ جاں بحق

ضلع مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں  مبینہ طور پر جعلی پیر نے 14 سالہ لڑکے کی  کوئلوں پر لیٹا کر  جان لے لی۔


جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بچے کے والد مختیار احمد نے درخواست دی ہے کہ وہ  بیمار ہونے پر 14 سالہ ساجد کو دم کرانے کے لیے مقامی پیر عبدالغفار  کے پاس لے کر گیا اور وہاں پیر اس  بچے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کے تھال کے اوپر لے جاکر دھواں دیتا رہا۔


والد کے مطابق پیر نے اسکے بچے کو جھلسے ہوئے منہ کے ساتھ اسکے حوالے کیا گیا۔ جس پر پیر نے کہا کہ بچے پر جنات کا سایہ تھا، یہ 2 گھنٹوں بعد ٹھیک ہو جائے گا لیکن عمل کے اگلے روز میرا بچہ دم توڑ گیا۔


پولیس نے والد کی مدعیت میں پیر عبدالغفار کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا ۔