پاکستان نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہداف کو مقررہ مدت سے 10 سال قبل حاصل کر لیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہداف کو مقررہ مدت سے 10 سال قبل حاصل کر لیا
اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف پر عملدرآمد سے متعلق 2020 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے تحت پاکستان پائیدار ترقی کا ہدف نمبر 13 ( موسمیاتی تبدیلی) حاصل کرنیوالے ممالک میں شامل ہو گیا۔

پاکستان نے بلین ٹری سونامی، کلین گرین پاکستان پروگرامز و الیکٹرک وہیکل پالیسی جیسے منصوبوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے اہداف کو مقررہ مدت سے 10 سال قبل حاصل کر لیا۔

مشیر وزیر اعظم امین اسلم نے بتایا اقوام متحدہ کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 200 ممالک میں سے 93 نے پائیدار ترقی کا گول نمبر 13 کلائمیٹ ایکشن حاصل کرلیا، ان میں پاکستان بھی شامل ہے، جنھوں نے 2030 کی مقررہ مدت سے 10 سال پہلے یہ ہدف حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا جنگلات کے رقبے میں اضافے، کلین گرین پاکستان، ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں ملکی سطح پر کمی، الیکٹرک گاڑیوں کے متعلق پالیسی اور پاکستان کلائمیٹ ایکٹ 2017 جیسے اقدامات کے باعث ممکن ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی ترقی، قابل تجدید توانائی اور قومی شجرکاری منصوبوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں کافی مدد مل رہی ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔