Get Alerts

اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا

اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا
اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو شاہد کھوکھر کے ڈیرے پر موجود افراد نے گئنگ ریپ کا نشانہ بنا دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، متاثرہ لڑکے کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے جو اپنے اہلخانہ کی کفالت کیلئے گذشتہ ڈیڑھ سال سے اس نوکری سے وابستہ ہے۔

بی بی سی کے مطابق پیزا ڈیلیوری بوائے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے شریف آباد میں آرڈر دینے کیلئے گیا تو اس کیساتھ دو افراد نے زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ اوباش افراد نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اس کی ویڈیو کو وائرل کر دیں گے۔

اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ عید کے دوسرے روز رات 11 سے 12 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہمیں پتا ہے کہ ملزمان کون ہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکا اس واقعے کے بعد خوفزدہ اور ذہنی طور پر بہت پریشان ہے۔ ایف آئی آر میں دیئے گئے بیان میں متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ میں شریف آباد کے علاقے میں پیزا ڈیلیور کرنے کیلئے گیا تو ایڈریس تلاش کرنے کے دوران دو افراد مجھے گن پوائنٹ پر زبردستی اپنے ڈیرے پر لے گئے اور باری باری میرے ساتھ گینگ ریپ کیا۔

متاثرہ لڑکے نے ایف آئی آر میں بتایا کہ اوباشوں نے کہا کہ انہوں نے میری ویڈیو بنا لی ہے، اگر کسی کو بھی اس واقعے کے بارے میں بتایا تو اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے افراد میں سے ایک مقامی پراپرٹی گروپ کیساتھ وابستہ ہے۔ ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔‘