Get Alerts

مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیاہے۔۔


نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں اور اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مریم نوازکے خلاف چوہدری شوگرملز سمیت دیگر انکوائریز جاری ہیں لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں، مریم نوازکو چوہدری شوگر ملز کیس میں دستاویزات طلبی کے لیے  10 جنوری 2020 کو نوٹس بھجوائے گئے تھے ، انہوں نے نیب نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا جس کےبعد انہیں دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020 کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا  لیکن اگست 2020 میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔

نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ءکوانہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، اگست 2020ءمیں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔
History

Close |

Clear History