عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پی ٹی آئی کے غنڈے چرچ کی جگہ پر جلسہ کرانے کیلئے بضد

عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پی ٹی آئی کے غنڈے چرچ کی جگہ پر جلسہ کرانے کیلئے بضد
عدالت کی جانب سے واضح احکامات آنے کے باوجود بھی تحریک انصاف کے غنڈے، عثمان ڈار کا بھائی عمر ڈار جلسہ گاہ میں تیاریاں کروا رہے ہیں۔ جبکہ مسیحی برادری گراؤنڈ کے باہر دھرنا دے رہی ہے۔ انتظامیہ قانون کی عملداری اور اقلیتیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اب تک ناکام ہے۔

کرسچین کمیوٹنی نے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دی تھی کہ تحریک انصاف ان کی عبادت گاہ کے گراؤنڈ میں ان کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنا چاہتی ہے، اس مد میں کرسچین کمیونٹی اور مشنری ڈپارٹمنٹ سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی جبکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔



کرسچین کمیوٹنی نے اے سی اور ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دی کہ ان کی اجازت کے بغیر تحریک انصاف ان کی عبادت گاہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، جس کی کرسچین کمیونٹی اور مشنری ڈپارٹمنٹ سے کسی قسم کی اجازت حاصل نہ کی گئی جو سرا سر زیادتی ہے۔

ادھر سابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور عثمان ڈار نے کہا کہ وہ ہر صورت میں اسی جگہ پر جلسہ کرینگے کیونکہ وہ انتظامات مکمل کر چکے ہیں۔ کسی قسم کی مداخلت کی تو اس کی ذمہ دار مقامی ن لیگ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔



خیال رہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی پراپرٹی مالکان کی رضامندی کے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست کیساتھ سی ٹی آئی گراؤنڈ مالکان کی اجازت کی کاپی نہیں، نجی پراپرٹی مالکان کی رضامندی کے بغیر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔



ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم میں جلسہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ متبادل جگہ جلسہ کرنے کی درخواست دے۔