بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے

آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے یہ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے  والے کپتان بن گئے۔

گزشتہ روز 12 مئی کو پاکستان نے فخر زمان اور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

یہ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ 

اس کےعلاوہ انہیں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نے یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کا ریکارڈ توڑ دیا اور سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے آئرلینڈ کےخلاف 45 ویں فاتح حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

بابر اعظم بطور کپتان اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست ہیں۔ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا بطور کپتان 56 میچز میں 44 کامیابیاں حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں شرٹ کا تحفہ پیش کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔