کوئی آئی جی بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ نہ چھڑوا سکا، سی سی پی او لاہور لگایا تو اسنے قبضہ ختم کرادیا: وزیر اعظم عمران خان

کوئی آئی جی بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ نہ چھڑوا سکا، سی سی پی او لاہور لگایا تو اسنے قبضہ ختم کرادیا: وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور کی پی آئی اے سوسائٹی میں انکے بہنوئی کا پلاٹ تھا جس پر قبضہ گروپ کا قبضہ تھا۔ ہماری حکومت آگئی تو انہوں نے کہا کہ اب تو میرا پلاٹ سے قبضہ چھڑوا دیں۔

میں نے آئی جی کو فون کیا اور معاملہ بتایا لیکن بے سود۔ پانچ آئی جیز گزر گئے لیکن پلاٹ واگزار نہیں کرایا جا سکا۔

https://www.youtube.com/watch?v=XNZucXkm5fo

جس پر انہوں نے کہا کہ اگر  وزیر اعظم کے بہنوئی کے ساتھ یہ معاملہ ہے تو ایک عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔ جس پر انہوں نے تبدیلی کا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ جب سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تعینات کیا تو انہوں نے زمین واگزار کرادی۔ وہ بہترین انداز میں کام کرتے ہیں۔