Get Alerts

حکومت سے اتحادی ناراض | پی ڈی ایم کے رابطے تیز | اب سنجرانی کی باری ہے؟

حکومت سے اتحادی ناراض | پی ڈی ایم کے رابطے تیز | اب سنجرانی کی باری ہے؟



یعمران خان لاہور میں آکر پرویزالہی سے ملاقات نہیں کرتے تھے ایک فاصلہ رکھا تھا عمران خان نے چوہدریوں سے۔ چوہدریوں کی باری آگئی ہے وہ دو دن سے انہیں رسوا کررہے ہیں اور حکومت چوں نہیں کررہی۔ وہ اپنے بدلے پورے لیں گے، مزمل سہروری



 



فیصل واوڈ پہلے تڑپ کر سندھ گئے اب اسلام آباد ہائیکورٹ کہ جی آپ ان کو منع کریں کہ یہ فیصلہ نہ کریں انہوں نے لیٹنا ہی تھا اگر سچے ہو تو ڈر کس بات کا۔فیصل واوڈا کے کیس میں مجھے کوئی ابہام نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن آہستہ آہستہ مضبوط ہورہا ہے، فوزیہ یزدانی



 



اسد عمر جیسا آدمی جو شہباز شریف کا ملازم رہا ان کی کئی ٹاسک فورس کے سربراہ تھے وہ پی ٹی آئی کی اس کابینہ کی اس حکومت کے بارے میں کہیں کہ ہم اسٹیٹس کو کا مقابلہ کریں گے۔ کابینہ پر نظر ڈالیں اس میں کون ہے جسکا اسٹیٹس کو سے واسطہ نہیں ہے، مرتضی سولنگی



 



عمران خان کے ظہرانے میں اس بار 88 لوگ نہیں تھے اب لوگوں کو لانے میں جو لیاقت چاہیے وہ نئی لیاقت کی تلاش میں ہیں نئی لیاقت ملتی ہے نہیں ملتی۔ نیا فیض ملتا ہے نہیں ملتا یہ دیکھنا پڑے گا۔ 70 سالوں میں ہم نے دیکھا ہے دوسرا فیض احمد فیض پیدا نہیں ہوسکا، مزمل سہروردی