پرائم منسٹر الیون بمقابلہ پاکستان: میچ کے شیڈول اور ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈری وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ باولنگ کا بہت بڑامداح رہا ہوں، پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے۔

پرائم منسٹر الیون بمقابلہ پاکستان: میچ کے شیڈول اور ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے مابین چار روزہ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

پرائم منسٹر الیون بمقابلہ پاکستان 6 سے 9 دسمبر تک   کینبرا کے مانوکا اوول سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

جس کی براہ راست نشریات  صبح 10:30 بجے بمطاق کینبرا ٹائم فوکس ٹیل اور کایو سپورٹس پر ہوگی۔ 

میچ کے ابتدائی روز وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے مانوکا اوول میں موجود ہوں گے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں پاکستان ایک قابل فخر قوم کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماضی میں انہیں وسیم اکرم اور وقار یونس کو باولنگ کرتے دیکھنا بہت پسند تھا۔ وہ ایک باصلاحیت پاکستانی سکواڈ سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ وہ آئندہ چند ہفتوں میں سلیکٹرز سے ملاقات میں پرائم منسٹر الیون کے لیے ایک مضبوط ٹیم کو حتمی شکل دیں گا۔

یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب اینتھونی البانیز آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستان تیسری مرتبہ اپنے دورہ آسٹریلیا پر پی ایم الیون کے خلاف میدان میں اترے گا۔

چیئر آف سلیکٹرز کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ وہ پرائم منسٹر الیون کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ پی ایم الیون میں شامل کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں گے۔

جارج بیلی نے کہا کہ رواں سیزن میں شامل پانچ ہوم ٹیسٹ اور دو اوے ٹیسٹ سے قبل اس میچ کا انعقاد بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیفیلڈ شیلڈ میں شامل کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں پی ایم الیون کے انتخاب کے لیے اگلے راونڈ میں مزید سخت مقابلے کی توقع ہے۔